بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4657 — باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: سنتوں کا بیان باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان۔ حدیث 4657
حدیث نمبر: 4657 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، مُسَدَّدٌ ، أَبُو عَوَانَةَ ، قَتَادَةَ ، زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا. ح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِينَ بُعِثْتُ فِيهِمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لَا، ثُمَّ يَظْهَرُ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ، وَيَنْذِرُونَ وَلَا يُوفُونَ، وَيَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ، وَيَفْشُو فِيهِمُ السِّمَنُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جن میں مجھے مبعوث کیا گیا، پھر وہ جو ان سے قریب ہیں، پھر وہ جو ان سے قریب ہیں اللہ ہی زیادہ جانتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیسرے کا ذکر کیا یا نہیں، پھر کچھ لوگ رونما ہوں گے جو بلا گواہی طلب کئے گواہی دیتے پھریں گے، نذر مانیں گے لیکن پوری نہ کریں گے، خیانت کرنے لگیں گے جس سے ان پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا، اور ان میں موٹاپا عام ہو گا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب السُّنَّةِ/حدیث: 4657]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏صحیح مسلم/فضائل الصحابة 52 (2535)، سنن الترمذی/الفتن 45 (2222)، الشھادات 4، (2302)، (تحفة الأشراف: 10824)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الشہادات 9 (2651)، فضائل الصحابة 1 (3650)، الرقاق 7 (6428)، الأیمان 7 (6695)، سنن النسائی/الأیمان والنذور 28 (3840)، مسند احمد (4/426، 427، 436، 440) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت
وضاحت ۱؎: کیونکہ جواب دہی کا خوف ان کے دلوں سے جاتا رہے گا، عیش وآرام کے عادی ہو جائیں گے اور دین و ایمان کی فکر جاتی رہے گی جو ان کے مٹاپے کا سبب ہوگی۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم (2535)
ورواه البخاري (2651) من طريق آخر
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (4641) باب پر واپس اگلی حدیث (4658) →