بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4360 — باب: مرتد (دین اسلام سے پھر جانے والے) کے حکم کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: مرتد (دین اسلام سے پھر جانے والے) کے حکم کا بیان۔ حدیث 4360
حدیث نمبر: 4360 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي إِسْحَاق ، الشَّعْبِيِّ ، جَرِيرٍ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ إِلَى الشِّرْكِ فَقَدْ حَلَّ دَمُهُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب غلام دارالحرب بھاگ جائے تو اس کا خون مباح ہو گیا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحُدُودِ/حدیث: 4360]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏صحیح مسلم/الإیمان (68)، سنن النسائی/المحاربة 10 (4057)، (تحفة الأشراف: 3217)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/365) (ضعیف)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: مطلب یہ ہے کہ جب دارالحرب کی طرف بھاگ جانے سے اس کا خون مباح ہو گیا تو اس کے ساتھ اگر وہ مرتد بھی ہو گیا تو بدرجہ اولیٰ اس کا خون مباح ہو گا۔
قال الشيخ الألباني
ضعيف وصح بلفظ فقد برئت منه الذمة م
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (40574061)
أبو إسحاق عنعن
و حديث مسلم (70) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 154
الحكم: ضعيف وصح بلفظ فقد برئت منه الذمة م
← پچھلی حدیث (4359) باب پر واپس اگلی حدیث (4361) →