ابْنُ مُعَاذٍ ، أَبِي ، الْمَسْعُودِيُّ ، الْقَاسِمِ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ: فَلَمْ يَنْزِلْ حَتَّى ضُرِبَ عُنُقُهُ وَمَا اسْتَتَابَهُ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
قاسم سے بھی یہی واقعہ مروی ہے اس میں ہے کہ جب تک اس کی گردن مار نہیں دی گئی وہ سواری سے نیچے نہیں اترے اور انہوں نے اس سے توبہ نہیں کرائی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحُدُودِ/حدیث: 4357]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ أبو داود، انظر حدیث رقم: (4354)، (تحفة الأشراف: 9096) (ضعیف الإسناد)»
وضاحت
۱؎: یہ اس سے پہلے والی روایت کے معارض ہے جس میں ذکر ہے کہ معاذ رضی اللہ عنہ نے اسے اسلام کی دعوت دی لیکن اس نے اسے قبول نہیں کیا لیکن مسعودی کی یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
قال الشيخ الألباني
ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
السند منقطع
القاسم بن عبد الرحمٰن بن عبد اللّٰه بن مسعود لم يذكر عمن سمعه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 154
الحكم: ضعيف الإسناد