بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4193 — باب: چوٹی (زلف) رکھنا کیسا ہے؟
کتب سنن ابو داؤد کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: چوٹی (زلف) رکھنا کیسا ہے؟ حدیث 4193
حدیث نمبر: 4193 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، عُثْمَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، عُمَرُ بْنُ نَافِعٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: أَحْمَدُ كَانَ رَجُلًا صَالِحًا، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَزَعِ وَالْقَزَعُ أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ فَيُتْرَكَ بَعْضُ شَعْرِهِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے، اور «قزع» یہ ہے کہ بچے کا سر مونڈ دیا جائے اور اس کے کچھ بال چھوڑ دئیے جائیں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب التَّرَجُّلِ/حدیث: 4193]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏صحیح البخاری/اللباس 72 (5921)، صحیح مسلم/اللباس 31 (2120)، سنن النسائی/الزینة 5 (5053)، سنن ابن ماجہ/اللباس 38 (3637)، (تحفة الأشراف: 8243)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2 /4، 39، 55، 67، 82، 83، 101، 106، 118، 137، 143، 154) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري (5920) صحيح مسلم (2120)
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (4192) باب پر واپس اگلی حدیث (4194) →