بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4171 — باب: دوسرے کے بال اپنے بال میں جوڑنے پر وارد وعید کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: دوسرے کے بال اپنے بال میں جوڑنے پر وارد وعید کا بیان۔ حدیث 4171
حدیث نمبر: 4171 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ ، شَرِيَكٌ ، سَالِمٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيَكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِالْقَرَامِلِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: كَأَنَّهُ يَذْهَبُ إِلَى أَنَّ الْمَنْهِيَّ عَنْهُ شُعُورُ النِّسَاءِ، قَالَ أَبُو دَاوُد: كَانَ أَحْمَدُ يَقُولُ الْقَرَامِلُ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سعید بن جبیر کہتے ہیں بالوں کی چوٹیاں بنا کر کسی چیز سے باندھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: گویا وہ اس بات کی طرف جا رہے ہیں کہ جس سے منع کیا گیا ہے وہ دوسری عورت کے بال اپنے بال میں جوڑنا ہے نہ کہ اپنے بالوں کی چوٹی باندھنی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: احمد کہتے تھے: چوٹی باندھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب التَّرَجُّلِ/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18679) (ضعیف منکر)» ‏‏‏‏
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
شريك عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 148
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (4170) باب پر واپس اگلی حدیث (4172) →