حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، إِبْرَاهِيمَ ، هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَاحْتَلَمَ، فَأَبْصَرَتْهُ جَارِيَةٌ لِعَائِشَةَ وَهُوَ يَغْسِلُ أَثَرَ الْجَنَابَةِ مِنْ ثَوْبِهِ أَوْ يَغْسِلُ ثَوْبَهُ، فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ:" لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَأَنَا أَفْرُكُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ الْأَعْمَشُ، كَمَا رَوَاهُ الْحَكَمُ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ وہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، ہمام کو احتلام ہو گیا، تو عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک لونڈی نے انہیں دیکھ لیا کہ وہ اپنے کپڑے سے جنابت کے اثر کو یا اپنے کپڑے کو دھو رہے ہیں، اس نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کپڑے سے منی کھرچتے دیکھا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 371]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح مسلم/الطھارة 32 (288)، سنن الترمذی/الطھارة 85 (116)، سنن النسائی/الطھارة 188 (298)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 82 (537)، (تحفة الأشراف: 17676)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/67، 125، 135، 213، 239، 263، 280) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم (288)
الحكم: صحيح