بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 3551 — باب: عمر بھر کے لیے عطیہ دینا جائز ہے۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: عمر بھر کے لیے عطیہ دینا جائز ہے۔ حدیث 3551
حدیث نمبر: 3551 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ، وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جسے عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی تو وہ اس کی ہو گی اور اس کے مرنے کے بعد اس کے اولاد کی ہو گی ۱؎، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس چیز کے بھی وارث ہوں گے۔ [سنن ابي داود/كِتَابُ الْإِجَارَةِ/حدیث: 3551]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏سنن النسائی/ العمری (3771)، (تحفة الأشراف: 2395)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/302، 304، 360، 393، 399) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: امام مالک کے نزدیک موہوب لہ کے مرنے کے بعد موہوب واہب کے پاس واپس آ جائے گی اس لئے کہ اس نے منفعت کا اختیار دیا تھا نہ کہ اس چیز کا مالک بنا دیا تھا۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
انظر الحديث الآتي (3553)
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (3550) باب پر واپس اگلی حدیث (3552) →