☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Abi Dawud

Hadith No.: 3214
Books← Sunan Abi Dawud← Chapters← Bab← Hadith No. 3214
مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى ، سُفْيَانَ ، أَبُو إِسْحَاق ، نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاق، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ الضَّالَّ قَدْ مَاتَ، قَالَ: اذْهَبْ فَوَارِ أَبَاكَ، ثُمَّ لَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي، فَذَهَبْتُ فَوَارَيْتُهُ، وَجِئْتُهُ، فَأَمَرَنِي، فَاغْتَسَلْتُ وَدَعَا لِي".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
علی علیہ السلام کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ کا بوڑھا گمراہ چچا مر گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور اپنے باپ کو گاڑ کر آؤ، اور میرے پاس واپس آنے تک بیچ میں اور کچھ نہ کرنا“، تو میں گیا، اور انہیں مٹی میں دفنا کر آپ کے پاس آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے غسل کرنے کا حکم دیا تو میں نے غسل کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لیے دعا فرمائی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 3214]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏سنن النسائی/الجنائز 84 (2008)، (تحفة الأشراف: 10287)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/97، 131) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
أبو إسحاق صرح بالسماع عند النسائي (190 وسنده حسن، 2008)
Grade: صحيح
← Previous Hadith (3213) Back to Bab Next Hadith → (3215)