بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 3160 — باب: میت کو نہلانے والے کے لیے غسل کرنے کا مسئلہ۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: میت کو نہلانے والے کے لیے غسل کرنے کا مسئلہ۔ حدیث 3160
حدیث نمبر: 3160 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، زَكَرِيَّا ، مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ ، طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ الْعَنَزِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ الْعَنَزِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْجَنَابَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَمِنَ الْحِجَامَةِ، وَغُسْلِ الْمَيِّتِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چار چیزوں کی وجہ سے غسل کرتے تھے: جنابت سے، جمعہ کے دن، پچھنا لگوانے سے اور میت کو غسل دینے سے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 3160]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (348)، (تحفة الأشراف: 16193) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی مصعب ضعیف ہیں)
وضاحت
۱؎: ان میں جنابت کے علاوہ کوئی اور غسل فرض نہیں ہو گا۔
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
مشكوة المصابيح (542)
صححه ابن خزيمة (256 وسنده حسن) وانظر الحديث السابق (348)
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (3159) باب پر واپس اگلی حدیث (3161) →