مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانُ ، عَطَاءٍ ، رَجُلٍ ، خَالِهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ خَالِهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُعَشِّرُ قَوْمِي، قَالَ:" إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عطا سے روایت ہے انہوں نے (قبیلہ) بکر بن وائل کے ایک شخص سے اس نے اپنے ماموں سے روایت کیا ہے وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا میں اپنی قوم سے (اموال تجارت میں) دسواں حصہ لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دسواں حصہ یہود و نصاریٰ پر ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ/حدیث: 3048]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر حدیث رقم: (3046)، (تحفة الأشراف: 15546، 18489) (ضعیف)» (اس کے سند میں بکر بن وائل اور ان کے ماموں مجہول ہیں)
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
سفيان الثوري عنعن ورجل من بكر بن وائل،لعله حرب إلا فمجهول
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 111
الحكم: ضعيف