أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، شُعْبَةُ ، هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَسٌ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَنَسٍ عَلَى الْحَكَمِ بْنِ أَيُّوبَ فَرَأَى فِتْيَانًا أَوْ غِلْمَانًا قَدْ نَصَبُوا دَجَاجَةً يَرْمُونَهَا، فَقَالَ أَنَسٌ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُصْبَرَ الْبَهَائِمُ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ہشام بن زید کہتے ہیں کہ میں انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ حکم بن ایوب کے پاس گیا، تو وہاں چند نوجوانوں یا لڑکوں کو دیکھا کہ وہ سب ایک مرغی کو باندھ کر اسے تیر کا نشانہ بنا رہے ہیں تو انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جانوروں کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الضَّحَايَا/حدیث: 2816]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الصید 25 (5513)، صحیح مسلم/الصید12(1956)، سنن النسائی/الضحایا 40 (4444)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 10 (3186)، (تحفة الأشراف: 1630)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/117، 171، 191) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم (1975)
الحكم: صحيح