بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 2582 — باب: گھوڑ دوڑ میں کسی کو اپنے گھوڑے کے پیچھے رکھنے کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: جہاد کے مسائل باب: گھوڑ دوڑ میں کسی کو اپنے گھوڑے کے پیچھے رکھنے کا بیان۔ حدیث 2582
حدیث نمبر: 2582 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنُ الْمُثَنَّى ، عَبْدُ الْأَعْلَى ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: الْجَلَبُ وَالْجَنَبُ فِي الرِّهَانِ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا «جلب» اور «جنب» ۱؎ گھوڑ دوڑ کے مقابلہ میں ہوتا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2582]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 19217) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: گھوڑ دوڑ میں «جلب» یہ ہے کہ کسی کو اپنے گھوڑے کے پیچھے لگا لے کہ وہ گھوڑے کو ڈانٹتا رہے، تاکہ وہ آگے بڑھ جائے، اور «جنب» یہ ہے کہ اپنے گھوڑے کے پہلو میں ایک اور گھوڑا رکھے کہ جب سواری کا گھوڑا تھک جائے تو اس گھوڑے پر سوار ہو جائے، اور زکاۃ میں «جلب» یہ ہے کہ زکاۃ لینے والا دور اترے اور زکاۃ دینے والے سے کہے کہ وہ اپنے مویشی میرے پاس لے آئیں، اور «جنب» یہ ہے کہ دینے والے اپنی اصل جگہ سے مویشیوں کو دور لے کر چلے جائیں اور محصل سے یہ کہیں کہ وہ یہاں آ کر زکاۃ لے، یہ دونوں چیزیں منع ہیں۔
قال الشيخ الألباني
صحيح مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
سعيد بن أبي عروبة : عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
الحكم: صحيح مقطوع
← پچھلی حدیث (2581) باب پر واپس اگلی حدیث (2583) →