بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 2487 — باب: جہاد سے (فارغ ہو کر) لوٹنے کی فضیلت کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: جہاد کے مسائل باب: جہاد سے (فارغ ہو کر) لوٹنے کی فضیلت کا بیان۔ حدیث 2487
حدیث نمبر: 2487 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، حَيْوَةُ ، ابْنِ شُفَيٍّ ، شُفَيِّ بْنِ مَاتِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ عَنِ ابْنِ شُفَيٍّ، عَنْ شُفَيِّ بْنِ مَاتِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" قَفْلَةٌ كَغَزْوَةٍ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جہاد سے لوٹنا (ثواب میں) جہاد ہی کی طرح ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2487]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 8826)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/174) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: جہاد سے لوٹنا ثواب میں جہاد ہی کی طرح اس لئے ہے کہ مجاہد جس وقت جہاد کے لئے نکلا تھا اس وقت اس کے لئے جو تیاری کی اس تیاری سے اسے اور اس کے اہل وعیال کو جو پریشانی لاحق ہوئی اب مجاہد کے لوٹنے سے وہ پریشانی ختم ہو جائے گی اور اپنے اہل و عیال میں واپس آجانے سے اسے جو طاقت و قوت حاصل ہوگی اس سے وہ اس لائق ہو جائے گا کہ دوبارہ جہاد کے لئے نکل سکے۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3841)
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (2486) باب پر واپس اگلی حدیث (2488) →