بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 239 — باب: غسل جنابت کے طریقے کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: طہارت کے مسائل باب: غسل جنابت کے طریقے کا بیان۔ حدیث 239
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ ، زُهَيْرٌ ، أَبُو إِسْحَاقَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ ، جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّهُمْ ذَكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا أَنَا، فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا، وَأَشَارَ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس غسل جنابت کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں تو تین چلو اپنے سر پر ڈالتا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چلو بنا کر اشارہ کیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 239]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏صحیح البخاری/الغسل 4 (254)، صحیح مسلم/الحیض 11 (327)، سنن النسائی/الطھارة 158 (251)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 95 (575)، (تحفة الأشراف: 3186) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري (254) صحيح مسلم (327)
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (238) باب پر واپس اگلی حدیث (240) →