مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ ، جَرِيرٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ فَلَمْ تَأْتِهِ، فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا، لَعَنَتْهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ انکار کرے اور اس کے پاس نہ آئے جس کی وجہ سے شوہر رات بھر ناراض رہے تو فرشتے اس عورت پر صبح تک لعنت کرتے رہتے ہیں“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2141]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/بدء الخلق 7 (3237)، والنکاح 85 (5194)، صحیح مسلم/النکاح 20 (1436)، (تحفة الأشراف: 13404)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/439، 480)، سنن الدارمی/النکاح 38 (2274) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري (5193) صحيح مسلم (1436)
الحكم: صحيح