مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى ، شُعْبَةَ ، سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَقَامَ بِجَمْعٍ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ عُمَرَ صَنَعَ فِي هَذَا الْمَكَانِ مِثْلَ هَذَا، وَقَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا فِي هَذَا الْمَكَانِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سلمہ بن کہیل کہتے ہیں میں نے سعید بن جبیر کو دیکھا انہوں نے مزدلفہ میں اقامت کہی پھر مغرب تین رکعت پڑھی اور عشاء دو رکعت، پھر آپ نے کہا: میں نے دیکھا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس مقام پر اسی طرح کیا اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس مقام پر اسی طرح کرتے دیکھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1932]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر حدیث رقم (1930)، (تحفة الأشراف: 7052) (صحیح)» (اس میں بھی ایک اقامت شاذ ہے)
قال الشيخ الألباني
صحيح م وفيه الشذوذ المذكور في الذي قبله
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم (1288)
الحكم: صحيح م وفيه الشذوذ المذكور في الذي قبله