بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 103 — باب: سو کر اٹھنے والا آدمی ہاتھ دھونے سے پہلے اسے برتن میں نہ ڈالے۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: طہارت کے مسائل باب: سو کر اٹھنے والا آدمی ہاتھ دھونے سے پہلے اسے برتن میں نہ ڈالے۔ حدیث 103
مُسَدَّدٌ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي رَزِينٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ، فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی رات کو سو کر اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اسے تین بار دھو نہ لے، کیونکہ اسے نہیں معلوم کہ رات میں اس کا ہاتھ کہاں کہاں رہا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 103]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏صحیح مسلم/الطھارة 26 (278)، (تحفة الأشراف: 14609، 12516)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 26 (162)، سنن الترمذی/الطھارة 19 (24)، سنن النسائی/الطھارة 1 (1)، الغسل 29 (440) سنن ابن ماجہ/الطھارة 40 (393)، موطا امام مالک/الطھارة 2(9)، مسند احمد (2/241، 253)، سنن الدارمی/الطھارة 78 (793) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح دون الثلاث
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم (278)
الحكم: صحيح دون الثلاث
← پچھلی حدیث (102) باب پر واپس اگلی حدیث (104) →