بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: شہد کو بطور دوا استعمال کرنے کا بیان۔
Sahih Muslim
کتب صحیح مسلم سلامتی اور صحت کا بیان باب: شہد کو بطور دوا استعمال کرنے کا بیان۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2217 صحیح مسلم
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَة ، أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَة ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قال: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْقِهِ عَسَلًا "، فَسَقَاهُ ثُمَّ جَاءَهُ، فَقَالَ: إِنِّي سَقَيْتُهُ عَسَلًا فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا، فَقَالَ لَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ جَاءَ الرَّابِعَةَ، فَقَالَ: " اسْقِهِ عَسَلًا "، فَقَالَ: لَقَدْ سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ "، فَسَقَاهُ فَبَرَأَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
شعبہ نے قتادہ سے، انہوں نے ابومتوکل سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: میرے بھائی کا پیٹ چل پڑا ہے (دست لگ گئے ہیں) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کو شہد پلاؤ۔ اس نے اسے شہد پلایا، وہ پھر آیا اور کہا: میں نے اسے شہد پلایا ہے، اس سے (دستوں کی تیزی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین بار اس سے وہی فرمایا (شہد پلاؤ) جب وہ چوتھی بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسے شہد پلاؤ۔ اس نے کہا: میں نے اسے شہد پلایا ہے اس سے دستوں میں اضافے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے سچ فرمایا ہے (کہ شہد میں شفا ہے) اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹ بول رہا ہے۔ اس نے اسے (اور) شہد پلایا وہ تندرست ہو گیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5770]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5770 صحیح مسلم

عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
وحدثينيه عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أَخِي عَرِبَ بَطْنُهُ، فَقَالَ لَهُ: " اسْقِهِ عَسَلًا " بِمَعْنَى حَدِيثِ شُعْبَةَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سعید نے قتادہ سے انہوں نے ابومتوکل ناجی سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میرے بھائی کا پیٹ خراب ہو گیا ہے، آپ نے فرمایا: اس کو شہد پلاؤ۔ (آگے) شعبہ کی حدیث کے ہم معنی روایت ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5771]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5771 صحیح مسلم