أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، ابْنِ عُيَيْنَةَ ، أَبُو بَكْرٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فقَالَ: " مَنِ الْقَوْمُ؟ "، قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: " رَسُولُ اللَّهِ "، فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا، فقَالَت أَلِهَذَا حَجٌّ؟، قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابراہیم بن عقبہ سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ کریب سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی کہ روہاء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ملاقات ایک قافلے سے ہوئی آپ نے پوچھا: ”کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان ہیں پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہوں۔“ اسی دوران میں ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3253]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة