بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اولاد بنی ہاشم و بنی عبدالمطلب پر زکوٰۃ حرام ہے۔
Sahih Muslim
کتب صحیح مسلم زکاۃ کے احکام و مسائل باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اولاد بنی ہاشم و بنی عبدالمطلب پر زکوٰۃ حرام ہے۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 1069 صحیح مسلم
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، أَبِي ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: أَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كِخْ كِخْ ارْمِ بِهَا أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبید اللہ بن معاذ عنبری نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا ہمیں شعبہ نے محمد بن زیاد سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے صدقے کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: چھوڑو، چھوڑو، پھینک دو اسے کیا تم نہیں جانتے کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے؟ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2473]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2473 صحیح مسلم

يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَكِيعٍ ، شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا، عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: " أَنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
وکیع نے شعبہ سے اسی (مذکورہ بالا) سند کے ساتھ روایت کی اور (ہم صدقہ نہیں کھاتے کے بجائے) ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں کہا ہے [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2474]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2474 صحیح مسلم

مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ابْنُ الْمُثَنَّى ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، كِلَاهُمَا، عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ، كَمَا قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ: " أَنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
محمد بن جعفر اور ابن ابی عدی دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ (اسی طرح) حدیث بیان کی جس طرح ابن معاذ نے کہا: کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2475]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2475 صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1070 صحیح مسلم
هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرٌو ، أَبَا يُونُسَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي، فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي، ثُمَّ أَرْفَعُهَا لِآكُلَهَا، ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً، فَأُلْقِيهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابویونس نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: میں اپنے گھر لوٹتا ہوں اور اپنے بستر پر ایک کھجور گری ہوئی پاتا ہوں میں اسے کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں پھر ڈرتا ہوں کہ یہ صدقہ نہ ہو تو اسے پھینک دیتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2476]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2476 صحیح مسلم

مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ ، مَعْمَرٌ ، هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَاللَّهِ إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي، فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي، أَوْ فِي بَيْتِي، فَأَرْفَعُهَا لِآكُلَهَا، ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً، أَوْ مِنَ الصَّدَقَةِ فَأُلْقِيهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمام بن منبہ نے کہا: یہ (احادیث) ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں محمد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کیں انہوں نے کچھ احادیث بیان کیں ان میں سے (ایک حدیث یہ) ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اپنے گھر والوں کے پاس لوٹتا ہوں اور اپنے بستر پر۔۔۔ یا اپنے گھر میں۔۔۔ ایک کھجور گری ہوئی پاتا ہوں میں اسے کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں پھر میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ صدقہ (نہ) ہو (یا صدقے میں سے نہ ہو) تو میں اسے پھینک دیتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2477]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2477 صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1071 صحیح مسلم
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سفیان نے منصور سے انہوں نے طلحہ بن مصرف سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک کھجور ملی تو آپ نے فرمایا: اگر یہ (امکان) نہ ہوتا کہ یہ صدقے میں سے ہو سکتی ہے تو میں اسے کھا لیتا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2478]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2478 صحیح مسلم

أَبُو كُرَيْبٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، زَائِدَةَ ، مَنْصُورٍ ، طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِتَمْرَةٍ بِالطَّرِيقِ، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
زائدہ نے منصور اور انہوں نے طلحہ بن مصرف سے روایت کی انہوں نے کہا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم راستے میں (پڑی ہوئی) ایک کھجور کے قریب سے گزرے تو فرمایا: اگر یہ (امکان) نہ ہوتا کہ یہ صدقے سے ہو گی تو میں اسے کھا لیتا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2479]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2479 صحیح مسلم

مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً لَأَكَلْتُهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک کھجور ملی تو آپ نے فرمایا: اگر یہ (امکان) نہ ہوتا کہ یہ صدقہ ہوگا تو میں اسے کھا لیتا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2480]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2480 صحیح مسلم