مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، وَابْنُ رَافِعٍ ، شَبَابَةُ ، وَرْقَاءُ ، عَمْرٍو ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، وَابْنُ رَافِعٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ، فَقَالَ ابْنٌ لَهُ، يُقَالُ لَهُ وَاقِدٌ: إِذًا يَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا، قَالَ: فَضَرَبَ فِي صَدْرِهِ، وَقَالَ: أُحَدِّثُكَ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: لَا.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
(اعمش کے بجائے) عمرو (بن دینار جحمی) نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کو رات کے وقت مسجدوں کی طرف نکلنے کی اجازت دو۔“ تو ان کے بیٹے نے، جس کو واقد کہا جاتا تھا، کہا: تب وہ اس کو خرابی و بگاڑ بنا لیں گی۔ (مجاہد نے) کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کے سینے پر مارا اور کہا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حدیث سنا رہا ہوں اور تو کہتا ہے: نہیں! [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 994]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة