بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 960 — باب: نماز کو خضوع و خشوع، اور اچھی طرح سے پڑھنے کا حکم۔
کتب صحیح مسلم نماز کے احکام و مسائل باب: نماز کو خضوع و خشوع، اور اچھی طرح سے پڑھنے کا حکم۔ حدیث 960
أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ كِلَاهُمَا، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَتِمُّوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَوَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَاكُمْ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي، إِذَا مَا رَكَعْتُمْ، وَإِذَا مَا سَجَدْتُمْ "، وَفِي حَدِيثِ سَعِيدٍ: إِذَا رَكَعْتُمْ وَإِذَا سَجَدْتُمْ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
قتادہ سے (شعبہ کے بجائے دستوائی والے) ہشام اور سعید نے اپنی اپنی سند کے ساتھ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: رکوع اور سجدہ کو مکمل کرو، اللہ کی قسم! جب بھی تم رکوع کرتے ہو اور جب بھی تم سجدہ کرتے ہو تو میں اپنی پیٹھ پیچھے تمہیں دیکھتا ہوں۔ اور سعید کی روایت میں ( «إذا ما ركعتم وإذا ما سجدتم» کے بجائے) «إذا ركعتم وسجدتم» جب تم رکوع اور سجدہ کرتے ہو۔ کے الفاظ ہیں۔ یعنی سعید کی روایت میں «إذا» کے بعد دونوں جگہ «ما» کا لفظ نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 960]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (959) باب پر واپس اگلی حدیث (961) →