بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 935 — باب: امام سے تکبیر وغیرہ میں آگے بڑھنے کی ممانعت۔
کتب صحیح مسلم نماز کے احکام و مسائل باب: امام سے تکبیر وغیرہ میں آگے بڑھنے کی ممانعت۔ حدیث 935
أَبُو الطَّاهِرِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، حَيْوَةَ ، أَبَا يُونُسَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ حَيْوَةَ ، أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلَّوْا قُعُودًا أَجْمَعُونَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
(ابوعلقمہ کے بجائے) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابویونس نے حدیث بیان کی، کہا: میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» (اللہ نے اسے سن لیا جس نے اس کی حمد بیان کی) کہے تو تم «اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» (اے ہمارے رب! تیری ہی لیے سب تعریف ہے) کہو، اور جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی سب کے سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 935]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (934) باب پر واپس اگلی حدیث (936) →