بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 888 — باب: امام کے پیچھے مقتدی کا بلند آواز سے قرأت کرنے کی ممانعت۔
کتب صحیح مسلم نماز کے احکام و مسائل باب: امام کے پیچھے مقتدی کا بلند آواز سے قرأت کرنے کی ممانعت۔ حدیث 888
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلَّى الظُّهْرَ، فَجَعَلَ رَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، ب سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: " أَيُّكُمْ قَرَأَ "، أَوْ " أَيُّكُمُ الْقَارِئُ "، فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، فَقَالَ: " قَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
شعبہ نے قتادہ سے روایت کی، انہوں نے زرارہ بن اوفیٰ سے سنا، وہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے بیان کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی تو ایک آدمی نے آپ کے پیچھے «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» پڑھنا شروع کر دی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: تم میں سے کس نے پڑھا یا (فرمایا:) تم میں سے پڑھنے والا کون ہے؟ ایک آدمی نے کہا: میں ہوں۔ آپ نے فرمایا: میں سمجھا کہ تم میں سے کوئی مجھے اس میں الجھا رہا ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 888]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (887) باب پر واپس اگلی حدیث (889) →