أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ ، الأَعْمَشُ ، شَقِيقٍ ، أَبُو مُوسَى ، لِعَبْدِ اللَّهِ
وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ هَكَذَا، وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الأَرْضِ، فَنَفَضَ يَدَيْهِ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ، وَكَفَّيْهِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبدالواحد نے کہا: ہمیں اعمش نے شقیق سے حدیث بیان کی، کہا: حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے پوچھا ... پھر ابومعاویہ کی (سابقہ) حدیث پورے واقعے سمیت بیان کی، مگر یہ کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے اس طرح کر لینا ہی کافی تھا۔“ اور اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، (پھر) اپنے دونوں ہاتھ جھاڑے اور اپنے چہرے اور ہتھیلیوں پر مسح کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 819]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة