بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 788 — باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کے کھانے سے وضو کا لازم ہونا۔
کتب صحیح مسلم حیض کے احکام و مسائل باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کے کھانے سے وضو کا لازم ہونا۔ حدیث 788
ابْنُ شِهَابٍ ، عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
(حديث مرفوع) قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ أَخْبَرَهُ، " أَنَّهُ وَجَدَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَتَوَضَّأُ عَلَى الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَتَوَضَّأُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا، لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ نے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد میں وضو کرتے ہوئے پایا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو پنیر کے ٹکڑوں کی بنا پر وضو کر رہا ہوں جنہیں میں نے کھایا ہے کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا، آپ فرما رہے تھے: ایسی چیز سے وضو کرو جسے آگ نے چھوا ہو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 788]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (787) باب پر واپس اگلی حدیث (789) →