أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَمَّادٌ ، أَيُّوبَ ، وَيُونُسَ ، وَالْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ ، الْحَسَنِ ، الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، أَبِي بَكْرَةَ
وحَدَّثَنَاه أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَيُونُسَ ، وَالْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا، فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
احمد بن عبدہ نصحی نے ہمیں یہی حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے ایوب، یونس اور معلی بن زیادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے حسن سے، انہوں نے احنف بن قیس سے اور انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ مسلمان اپنی اپنی تلواروں سے باہم ٹکرائیں تو قاتل اور مقتول دونوں آگ میں ہوں گے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ/حدیث: 7253]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة