بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 7160 — باب: جنتیوں کی بیویوں اور ان کے خیموں کی شان کا بیان۔
کتب صحیح مسلم جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت باب: جنتیوں کی بیویوں اور ان کے خیموں کی شان کا بیان۔ حدیث 7160
حدیث نمبر: 7160 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هَمَّامٌ ، أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى بْنِ قَيْسٍ ، أَبِيهِ
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْخَيْمَةُ دُرَّةٌ طُولُهَا فِي السَّمَاءِ سِتُّونَ مِيلًا، فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لِلْمُؤْمِنِ لَا يَرَاهُمُ الْآخَرُونَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمام نے ابوعمران جونی سے خبر دی، انہوں نے ابوبکر بن ابوموسیٰ سے، انہوں نے اپنے والد (ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ) سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: خیمہ ایک موتی (کا) ہو گا، اوپر کی طرف اس کی لمبائی (بلندی) ساٹھ میل ہو گی۔ اس کے ہر کونے میں مومن کے گھر والے ہوں گے، وہ دوسروں کو نہیں دیکھیں گے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا/حدیث: 7160]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (7159) باب پر واپس اگلی حدیث (7161) →