أَبُو حَازِمٍ ، النُّعْمَانَ بْنَ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيَّ ، أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ
قَالَ أَبُو حَازِمٍ : فَحَدَّثْتُ بِهِ النُّعْمَانَ بْنَ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيَّ ، فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ الْجَوَادَ الْمُضَمَّرَ السَّرِيعَ مِائَةَ عَامٍ مَا يَقْطَعُهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوحازم نے کہا: میں نے یہ حدیث نعمان بن ابی عیاش زرقی کو سنائی تو انہوں نے کہا: مجھے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک درخت ہے (جس کے سائے میں) ایک تیز رفتار چھریرے کھوڑے پر سوار شخص سو سال چلے تو بھی اسے قطع نہ کر سکے“۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا/حدیث: 7139]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة