بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 7097 — باب: مومن اور کافر کی مثال۔
کتب صحیح مسلم قیامت اور جنت اور جہنم کے احوال باب: مومن اور کافر کی مثال۔ حدیث 7097
حدیث نمبر: 7097 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ ، سُفْيَانَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَبِيهِ
وحَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ ابْنُ هَاشِمٍ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ، عَنْ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ، وَقَالَا جَمِيعًا فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ يَحْيَى: وَمَثَلُ الْكَافِرِ مَثَلُ الْأَرْزَةِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
محمد بن بشار اور عبداللہ بن ہاشم نے ہمیں حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہمیں یحییٰ قطان نے سفیان سے، انہوں نے سعد بن ابراہیم سے حدیث بیان کی۔ ابن ہاشم نے کہا: عبداللہ بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی اور ابن بشار نے کہا: عبداللہ بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے اپنے والد سے۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی، جیسے ان سب کی حدیث ہے۔ اور ان دونوں نے اپنی حدیث میں کہا: یحییٰ سے روایت ہے: اور کافر کی مثال ویدار کے درخت جیسی ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ/حدیث: 7097]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (7096) باب پر واپس اگلی حدیث (7098) →