بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 7090 — باب: مومن کو نیکیوں کا بدلہ دنیا اور آخرت میں ملے گا۔
کتب صحیح مسلم قیامت اور جنت اور جہنم کے احوال باب: مومن کو نیکیوں کا بدلہ دنیا اور آخرت میں ملے گا۔ حدیث 7090
حدیث نمبر: 7090 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ ، مُعْتَمِرٌ ، أَبِي ، قَتَادَةُ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْكَافِرَ إِذَا عَمِلَ حَسَنَةً أُطْعِمَ بِهَا طُعْمَةً مِنَ الدُّنْيَا وَأَمَّا الْمُؤْمِنُ، فَإِنَّ اللَّهَ يَدَّخِرُ لَهُ حَسَنَاتِهِ فِي الْآخِرَةِ وَيُعْقِبُهُ رِزْقًا فِي الدُّنْيَا عَلَى طَاعَتِهِ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
معتمر کے والد سلیمان نے کہا: ہمیں قتادہ نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حدیث بیان کی: بلاشبہ ایک کافر جب کوئی نیک کام کرتا ہے تو اس کے بدلے اسے دنیا کے کھانوں (نعمتوں) میں سے ایک لقمہ (نعمت کی صورت میں) کھلا دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ مومن کی نیکیوں کا ذخیرہ آخرت کے لیے کرتا جاتا ہے۔ اور اس کی اطاعت شعاری پر دنیا میں (بھی) اسے رزق عطا فرماتا ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ/حدیث: 7090]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (7089) باب پر واپس اگلی حدیث (7091) →