بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 6867 — باب: آہستہ سے ذکر کرنا افضل ہے۔
کتب صحیح مسلم ذکر الہی، دعا، توبہ، اور استغفار باب: آہستہ سے ذکر کرنا افضل ہے۔ حدیث 6867
حدیث نمبر: 6867 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحاَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الثَّقَفِيُّ ، خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، أَبِي عُثْمَانَ ، أَبِي مُوسَى
وحَدَّثَنَا إِسْحاَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ: فِيهِ وَالَّذِي تَدْعُونَهُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ عُنُقِ رَاحِلَةِ أَحَدِكُمْ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِ ذِكْرُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
خالد حذاء نے ابوعثمان سے اور انہوں نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم ایک غزوے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے، پھر اس حدیث کو بیان کیا اور اس میں کہا: (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:) تم جس کو پکار رہے ہو وہ تم میں سے کسی کی اونٹنی کی گردن کی نسبت بھی اس کے زیادہ قریب ہے۔ اور ان (خالد حذاء) کی حدیث میں «لا حول ولا قوة الا باللہ» کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ/حدیث: 6867]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (6866) باب پر واپس اگلی حدیث (6868) →