بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 6864 — باب: آہستہ سے ذکر کرنا افضل ہے۔
کتب صحیح مسلم ذکر الہی، دعا، توبہ، اور استغفار باب: آہستہ سے ذکر کرنا افضل ہے۔ حدیث 6864
حدیث نمبر: 6864 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ ، يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، التَّيْمِيُّ ، أَبِي عُثْمَانَ ، أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يَصْعَدُونَ فِي ثَنِيَّةٍ، قَالَ: فَجَعَلَ رَجُلٌ كُلَّمَا عَلَا ثَنِيَّةً نَادَى لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، قَالَ: فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّكُمْ لَا تُنَادُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا "، قَالَ: فَقَالَ يَا أَبَا مُوسَى أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ: " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ؟ "، قُلْتُ: مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
یزید بن زریع نے کہا: ہمیں (سلیمان) تیمی نے ابوعثمان سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ لوگ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے اور وہ ایک گھاٹی پر چڑھ رہے تھے، کہا: ایک آدمی جب بھی اونچائی پر چڑھتا زور سے پکارنا شروع کر دیتا: «لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر» (ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے) کہا: نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کسی بہرے کو یا اسے جو غائب ہو، نہیں پکار رہے۔ کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ابوموسیٰ! یا (فرمایا:) عبداللہ بن قیس! کیا تمہیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانے میں سے ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «لا حول ولا قوة الا باللہ» (گناہوں سے بچنے کی) کوئی کوشش اور (نیکی کرنے کی) کوئی قوت اللہ کے سوا کسی سے حاصل نہیں ہوتی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ/حدیث: 6864]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (6863) باب پر واپس اگلی حدیث (6865) →