بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 683 — باب: اوڑھنے کے ایک کپڑے میں حائضہ بیوی کے ساتھ ایک بستر میں لیٹنا۔
کتب صحیح مسلم حیض کے احکام و مسائل باب: اوڑھنے کے ایک کپڑے میں حائضہ بیوی کے ساتھ ایک بستر میں لیٹنا۔ حدیث 683
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ ، أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: " بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ، إِذْ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي، فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ، قَالَتْ: وَكَانَتْ هِيَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ فِي الإِنَاءِ الْوَاحِدِ مِنَ الْجَنَابَةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے بیان کیا کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا، کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رؤئیں دار چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اس اثنا میں میرے ایام کا آغاز ہو گیا اور میں کھسک گئی اور ان ایام کے کپڑے لے لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تمہارے ایام شروع ہو گئے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو آپ نے مجھے پاس بلا لیا اور میں آپ کے ساتھ اوڑھنے کی ایک ہی رؤئیں دار چادر میں لیٹ گئی۔ ام سلمہ نے بتایا کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اکٹھے ایک برتن میں غسل جنابت کر لیتے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 683]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (682) باب پر واپس اگلی حدیث (684) →