أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، أَبُو الْأَحْوَصِ ، مَنْصُورٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ فِي مَعْنَاهُ، وَقَالَ: فَأَخَذَ عُودًا، وَلَمْ يَقُلْ مِخْصَرَةً، وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوبکر بن ابی شیبہ اور ہناد بن سری نے ہمیں حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابواحوص نے منصور سے اسی سند کے ساتھ اسی کے ہم معنی حدیث بیان کی اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لکڑی پکڑی اور چھڑی نہیں کہا۔ اور ابن ابی شیبہ نے ابواحوص سے بیان کردہ اپنی حدیث میں (”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے“ کی جگہ) کہا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تلاوت کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْقَدَرِ/حدیث: 6732]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة