عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، أَبِي ، شُعْبَةُ ، أَبِي التَّيَّاحِ ، مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ الْمُغَفَّلِ
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ سَمِعَ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ الْمُغَفَّلِ ، قَالَ: " أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، ثُمَّ قَالَ: مَا بَالُهُمْ، وَبَالُ الْكِلَابِ، ثُمَّ رَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَكَلْبِ الْغَنَمِ، وَقَالَ: إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ، فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَعَفِّرُوهُ الثَّامِنَةَ فِي التُّرَابِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبید اللہ بن معاذ نے ہمیں اپنے والد سے حدیث بیان کی (کہا:) ہمیں میرے والد نے، انہیں شعبہ نے ابوالتیاح سے روایت کرتے ہوئے حدیث سنائی۔ اور انہوں نے مطرف بن عبداللہ سے سنا، ابن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا، پھر فرمایا: ”ان کا کتوں سے کیا واسطہ ہے؟“ پھر (لوگوں سے ضروریات کی تفصیل سن کر) شکار اور بکریوں (کی حفاظت کرنے) والے کتے (رکھنے) کی اجازت دی اور فرمایا: ”جب کتا برتن میں سے پی لے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں بار (زیادہ روایات میں ہے ایک بار) مٹی سے صاف کرو۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 653]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة