مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، أَبَا الْعَالِيَةِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَمِّ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ ، عنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى "، وَنَسَبَهُ إِلَى أَبِيهِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
قتادہ سے روایت ہے کہا: میں نے ابوالعالیہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: تمہارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا کے بیٹے (حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے مجھے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حدیث بیان کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی بندے کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کہے: میں یونس بن متیٰ علیہ السلام سے افضل ہوں۔“ آپ نے ان کے والد کی نسبت سے ان کا نام لیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6160]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة