ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، سُفْيَانُ ، عَمْرٍو ، لِعُرْوَةَ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ، قُلْتُ لِعُرْوَةَ : " كَمْ لَبِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ؟ قَالَ: عَشْرًا، قُلْتُ: فَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: بِضْعَ عَشْرَةَ "، قَالَ: فَغَفَّرَهُ، وَقَالَ: إِنَّمَا أَخَذَهُ مِنْ قَوْلِ الشَّاعِرِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن ابی عمر نے کہا: ہمیں سفیان نے عمرو سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے عروہ سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (بعثت کے بعد) مکہ میں کتنے سال رہے؟ انہوں نے کہا: دس (سال)۔ کہا: میں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ تو دس (سال) سے کچھ زائد بتاتے ہیں۔ انہوں (عمرو بن دینار) نے کہا: تو انہوں (عروہ رحمہ اللہ) نے کہا: اللہ ان کی مغفرت کرے! اور کہا: انہوں نے یہ عمر شاعر کے قول سے اخذ کی ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6095]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة