بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 6080 — باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال۔
کتب صحیح مسلم انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال۔ حدیث 6080
حدیث نمبر: 6080 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، أَبُو إِسْحَاقَ ، يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي جُحَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذِهِ مِنْهُ بَيْضَاءَ "، وَوَضَعَ زُهَيْرٌ بَعْضَ أَصَابِعِهِ عَلَى عَنْفَقَتِهِ، قِيلَ لَهُ: مِثْلُ مَنْ أَنْتَ يَوْمَئِذٍ؟ فَقَالَ: أَبْرِي النَّبْلَ وَأَرِيشُهَا.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
زہیر نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ کی اس جگہ پر سفیدی تھی، زہیر نے نچلے ہونٹ کے نیچے والے اپنے بالوں پر انگلی رکھ دی، ان (ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ) سے کہا گیا: ان دنوں آپ (حاضرین میں سے) کس عمر کے تھے (آپ سب سے چھوٹے ہوں گے؟) انہوں نے کہا: میں تیروں کے پیکان اور ان کے پر لگاتا تھا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6080]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (6079) باب پر واپس اگلی حدیث (6081) →