مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَبْدُ الْأَعْلَى ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: " كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، كُرِبَ لِذَلِكَ، وَتَرَبَّدَ وَجْهُهُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سعید نے قتادہ سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے حطان بن عبداللہ سے، انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی بنا پر کرب کی سی کیفیت سے دوچار ہو جاتے اور آپ کے چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6060]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة