أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ ، وَأَبُو كَامِلٍ ، حَمَّادٌ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
وحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ ، وَأَبُو كَامِلٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، بِنَحْوِهِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
اسماعیل (بن علیہ) نے کہا: ہمیں ایوب نے ابوقلابہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ازواج کے پاس گئے، اس وقت انجشہ نام کا ایک اونٹ ہانکنے والا ان (کے اونٹوں) کو ہانک رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:”انجشہ تم پر افسوس! شیشہ آلات (خواتین) کو آہستگی اور آرام سے چلاؤ۔“ایوب نے کہا: ابوقلابہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسا کلمہ بولا کہ اگر تم میں سے کوئی ایسا کلمہ کہتا تو تم اس پر عیب لگاتے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6037]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة