بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5969 — باب: حوض کوثر کا بیان۔
کتب صحیح مسلم انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل باب: حوض کوثر کا بیان۔ حدیث 5969
حدیث نمبر: 5969 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ لَسَمِعْتُهُ يَزِيدُ، فَيَقُولُ: إِنَّهُمْ مِنِّي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ بَدَّلَ بَعْدِي.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
نعمان بن ابی عیاش نے کہا: اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ اس (حدیث) میں مزید یہ بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمائیں گے:یہ میرے (لوگ) ہیں تو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا۔ تو میں کہوں گا: دوری ہو، ہلاکت ہو! ان کے لیے جنہوں نے میرے بعد (دین میں) تبدیلی کردی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 5969]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5968) باب پر واپس اگلی حدیث (5970) →