بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5943 — باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں کا بیان۔
کتب صحیح مسلم انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں کا بیان۔ حدیث 5943
حدیث نمبر: 5943 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ بِالزَّوْرَاءِ، قَالَ: وَالزَّوْرَاءُ بِالْمَدِينَةِ عِنْدَ السُّوقِ، وَالْمَسْجِدِ فِيمَا ثَمَّهْ دَعَا بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ، فَوَضَعَ كَفَّهُ فِيهِ، فَجَعَلَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ، فَتَوَضَّأَ جَمِيعُ أَصْحَابِهِ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ كَانُوا يَا أَبَا حَمْزَةَ؟ قَالَ: كَانُوا زُهَاءَ الثَّلَاثِ مِائَةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
معاذ کے والد ہشام نے قتادہ سے روایت کی، کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب (مقام) زوراء میں تھے (اور زوراء مدینہ میں مسجد اور بازار کے نزدیک ایک مقام ہے) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی کا ایک پیالہ منگوایا اور اپنی ہتھیلی اس میں رکھ دی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنے لگا اور تمام اصحاب رضی اللہ عنہم نے وضو کر لیا۔ قتادہ نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اے ابوحمزہ! اس وقت آپ کتنے آدمی ہوں گے؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تین سو کے قریب تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 5943]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5942) باب پر واپس اگلی حدیث (5944) →