بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5738 — باب: نماز میں شیطان کے وسوسہ سے پناہ مانگنے کے بارے میں۔
کتب صحیح مسلم سلامتی اور صحت کا بیان باب: نماز میں شیطان کے وسوسہ سے پناہ مانگنے کے بارے میں۔ حدیث 5738
حدیث نمبر: 5738 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَي بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ ، عَبْدُ الْأَعْلَى ، سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، أَبِي الْعَلَاءِ ، عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلَاتِي وَقِرَاءَتِي يَلْبِسُهَا عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ذَاكَ شَيْطَانٌ يُقَالُ لَهُ خَنْزَبٌ، فَإِذَا أَحْسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْهُ، وَاتْفِلْ عَلَى يَسَارِكَ ثَلَاثًا "، قَالَ: فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَذْهَبَهُ اللَّهُ عَنِّي.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبدالاعلیٰ نے سعید جریری سے، انہوں نے ابوعلاء سے روایت کی کہ سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ یا رسول اللہ! شیطان میری نماز میں حائل ہو جاتا ہے اور مجھے قرآن بھلا دیتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس شیطان کا نام خنزب ہے، جب تجھے اس شیطان کا اثر معلوم ہو تو اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ اور (نماز کے اندر ہی) بائیں طرف تین بار تھوک لے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے ایسا ہی کیا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس شیطان کو مجھ سے دور کر دیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5738]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5737) باب پر واپس اگلی حدیث (5739) →