يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قال: " أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ أَوْ جَاءَ عَامَ الْفَتْحِ أَوْ يَوْمَ الْفَتْحِ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ مِثْلُ الثَّغَامِ أَوِ الثَّغَامَةِ، فَأَمَرَ أَوْ فَأُمِرَ بِهِ إِلَى نِسَائِهِ، قَالَ: غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوخیثمہ نے ابوزبیر سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: فتح مکہ کے سال یا فتح مکہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، وہ آئے اور ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغام یا ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے گھر کی عورتوں کو حکم دیا، یا ان کے بارے میں (ان کے گھر کی عورتوں کو) حکم دیا گیا، فرمایا: ”اس (سفیدی) کو کسی چیز (اور رنگ) سے بدل دیں۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 5508]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة