بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 548 — باب: وضو کی اور اس کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت۔
کتب صحیح مسلم طہارت کے احکام و مسائل باب: وضو کی اور اس کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت۔ حدیث 548
هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، حُمْرَانَ ، عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ، قَالَ: " تَوَضَّأَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَوْمًا، وُضُوءًا حَسَنًا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَالَ: " مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، لَا يَنْهَزُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ، غُفِرَ لَهُ مَا خَلَا مِنْ ذَنْبِهِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
بکیر بن عبداللہ (مخرمہ کے والد) نے حمران (حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے مولیٰ) سے روایت کی کہ ایک دن حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بہت اچھی طرح وضو کیا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ نے بہت اچھی طرح وضو کیا، پھر فرمایا: جس نے اس طرح وضو کیا، پھر مسجد کی طرف نکلا، نماز ہی نے اسے (جانے کے لیے) کھڑا کیا تو اس کے گزرے ہوئے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 548]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (547) باب پر واپس اگلی حدیث (549) →