بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5473 — باب: سونے کی انگوٹھی مرد کو حرام ہے۔
کتب صحیح مسلم لباس اور زینت کے احکام باب: سونے کی انگوٹھی مرد کو حرام ہے۔ حدیث 5473
حدیث نمبر: 5473 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَي بْنُ يَحْيَي التَّمِيمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْح ، اللَّيْثُ ، قُتَيْبَةُ ، لَيْثٌ ، نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي التَّمِيمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْح ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ . ح وحدثنا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ إِذَا لَبِسَهُ، فَصَنَعَ النَّاسُ، ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ، فَقَالَ: " إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَى بِهِ، ثُمَّ قَالَ: " وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا "، فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ، وَلَفْظُ الْحَدِيثِ لِيَحْيَى.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی محمد بن رمح اور قتیبہ نے کہا: ہمیں لیث نے نافع سے خبر دی، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی آپ اسے پہنتے تو اس کا نگینہ ہتھیلی کے اندر کی طرف کر لیا کرتے تھے تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے۔ اس انگوٹھی کو اتار دیا اور فرمایا: میں اس انگوٹھی کو پہنتا تھا تو نگینے کو اندر کی طرف کر لیتا تھا۔ پھر آپ نے اسے پھینک دیا اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس کو کبھی نہیں پہنوں گا۔ پھر لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ (حدیث کے الفاظ یحییٰ کے بیان کردہ ہیں۔) [صحيح مسلم/كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 5473]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5472) باب پر واپس اگلی حدیث (5474) →