عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، مَالِكٌ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَتُبْ مِنْهَا حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ "، فَلَمْ يُسْقَهَا قِيلَ لِمَالِكٍ رَفَعَهُ، قَالَ: نَعَمْ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے کہا: ہمیں مالک نے نافع سے حدیث بیان کی، (انہوں نے) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ”جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس سے توبہ نہیں کیا اسے آخرت میں اس سے محروم کردیا جائے گا، وہ اسے نہیں پلائی جائے گی۔“ امام مالک سے پوچھا گیا: کیا انہوں نے (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ) نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کیا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5223]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة