بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5153 — باب: کھجور اور انگور کو ملا کر بھگونا مکروہ ہے۔
کتب صحیح مسلم مشروبات کا بیان باب: کھجور اور انگور کو ملا کر بھگونا مکروہ ہے۔ حدیث 5153
حدیث نمبر: 5153 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيُّ
وحَدَّثَنِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيُّ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ: " نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَخْلِطَ بُسْرًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِبُسْرٍ "، وَقَالَ مَنْ شَرِبَهُ مِنْكُمْ فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ وَكِيعٍ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
روح بن عبادہ نے کہا: ہمیں اسماعیل بن مسلم عبدی نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں (نبیذ میں) کچی کھجوروں کو خشک کھجوروں کے ساتھ ملانے، یا کشمش کو خشک کھجور کے ساتھ یا کشمش کو نیم پختہ کھجوروں کے ساتھ ملانے سے منع کیا اور یہ فرمایا: تم میں سے جو شخص اسے پیے۔۔۔ آگے وکیع کی حدیث (5152) کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5153]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5152) باب پر واپس اگلی حدیث (5154) →