يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَسْلَمَةَ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَسْلَمَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: " نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَخْلِطَ بَيْنَ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَأَنْ نَخْلِطَ الْبُسْرَ وَالتَّمْرَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سعید بن یزید ابومسلمہ نے ابونضرہ سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ ہم (نبیذ بنانے کے لیے) کشمش اور خشک کھجوروں کو ایک دوسرے سے ملا دیں اور کچی اور خشک کھجوروں کو باہم یکجا کر لیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5150]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة